پہلے ماسک پہن لیں، چیئرمین سینٹ نے جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے روکدیا

پہلے ماسک پہن لیں، چیئرمین سینٹ نے جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے ...

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ نے سینیٹر جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے روکدیا۔ منگل کو سینٹ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ نے سینیٹر جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے روکدیا او ر کہاکہ پہلے ماسک پہن لیں۔ جاوید عباسی نے کہاکہ ارکین کا کورونا ٹیسٹ ہو گیا سب کا منفی آیا ہے،چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر جاوید عباسی نے ماسک پہن لیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ پاکستان کی پالیسیوں پر آج لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں،جب چائنہ میں کیسز آنا شروع ہوئے پاکستان نے توجہ دینا شروع کر دی تھی،پاکستان میں اس دوران طلبہ وہاں پھنس چکے تھے۔

رحمان ملک نے اس معاملے پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے ڈیکلیئر کیا تبھی منصوبہ بندی کرنے کا وقت تھا،اسی دوران صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت تھی،ہم نے اپنی ان کو تسکین دینے میں وقت ضائع کر دیا،مشترکہ اجلاس بلانے میں حکومت نے دلچسپی ظاہر نہیں کی،اگر ہم بارڈر پر اس دوران سختی کر دیتے تو حالات یہاں تک نا پہنچتے،سکیننگ کے عمل کو بروقت ہی شروع کر دیتے تو وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا۔

چیئرمین سینٹ

مزید :

علاقائی -