اپوزیشن پراپیگنڈے میں بری طرح ناکام ہوچکی، مسرت جمشید

اپوزیشن پراپیگنڈے میں بری طرح ناکام ہوچکی، مسرت جمشید

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن منفی پراپیگنڈے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ کرپشن کرتے ہوئے لیگی قیادت تندرست و توانا ہوتی ہے بلکہ اپنے جُسے سے بڑھ کر کرپشن کرتے ہیں لیکن کرپشن کیسز میں عدالتوں میں پیشی اور پارلیمنٹ میں آتے ہوئے انہیں صحت کے سنگین خدشات لا حق ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کمزور طبقات کو ترجیح دی گئی ہے اور وفاق کے بعد پنجاب نے بھی مستحق خاندانوں کو 12ہزار فی کس امداد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور 25لاکھ خاندانوں میں اربوں روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بازاروں میں خریداری کے وقت کورونا سے بچاؤ کیلئے مرتب کردہ حفاظتی تدابیر کو اپنائیں۔

مسرت جمشید

مزید :

علاقائی -