مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

  

لاہور(نامہ نگار)شہباز تتلا کے قتل کیس میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے چالان کا جائزہ لینے کے لئے پراسکیوشن کی چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،کمیٹی میں چار سینئر سرکاری وکلاء پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان کا جائزہ لیں گے،کمیٹی چالان کو منظور کرنے کے بعد سیشن جج لاہور کو ارسال کرے گی،کمیٹی میں شہباز خان،وسیم ممتاز، محسن حسن بھٹی اور میاں محمد عاصم شامل ہیں۔تھانہ نصیرآبادپولیس کی جانب سے شہباز تتلا قتل کیس کا چالان عدالت میں داخل کیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -