احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی ایایل ڈی اے کرپشن کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی

احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جون تک توسیع کردی،گزشتہ روز کرونا وائرس کے خدشات کے باعث احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی،نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،نیب کا موقف ہے کہ الفاء سٹیٹ کے مالک ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی۔، ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے،نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تک ایل ڈی اے سٹی میں 1712فائلیں فروخت کیں اور اس مد میں رقم اکٹھی کی،علاوہ ازیں عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ شریک ملزم احد چیمہ اور شاہد شفیق ہو کرونا کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔،جیل حکام آئندہ سماعت پر احد چیمہ اور شاہد شفیق کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں جبکہ نیب آئندہ سماعت پر اپنے گواہ عدالت میں پیش کرے،اس کیس کی مزید سماعت5جون کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -