میرشکیل کی درخواست ضمانت پرنوٹس جاری،نیب سے 28 مئی کو تفصیلی جواب طلب

میرشکیل کی درخواست ضمانت پرنوٹس جاری،نیب سے 28 مئی کو تفصیلی جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے غیرقانونی پلاٹس سکینڈل میں گرفتار جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے نیب حکام سے 28 مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت عدالت نے میر شکیل الرحمن کے وکیل سے استفسار کیا کہ اب تک کی تحقیقات میں کیا حقائق سامنے آئے ہیں؟جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت کے پہلے جاری شدہ حکم کے بعد نیب کے منٹس آف میٹنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے، بیس سال بعد پلاٹوں کے معاملے کی تحقیقات ہونا کئی سوالات اٹھا رہا ہے، جس پر جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ میاں نواز شریف تو یہاں نہیں ہیں کیا ان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں،مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔، فاضل بنچ نے مذکوربالاریمارکس کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

تفصیلی جواب

مزید :

علاقائی -