موبائل فونزسگنلز کی عدم دستیابی عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ 15روز میں طلب

موبائل فونزسگنلز کی عدم دستیابی عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ 15روز میں ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے موبائل فونزسگنلز کی عدم دستیابی اور ٹاور نہ لگانے کے خلاف دائردرخواست پرعدالتی احکامات پر عمل درآمد کی بابت رپورٹ 15روز میں طلب کر لی ہے،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ٹاور نصب کیوں نہیں کیا گیا؟درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہائیکورٹ حدود میں موبائل ٹاور لگانے کا حکم دیا، سابق چیف جسٹس کے حکم کے باوجود موبائل کمپنیاں ٹاور نہیں لگا رہی، لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں موبائل فون کمپنیز کی طرف سے نئے ٹاورز نہیں لگائے گئے۔وکلاء اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔فاضل جج نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

موبائل فونز

مزید :

علاقائی -