وکلاء کے کلرکوں کی ریلیف فنڈ کے حصول کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے 21 مئی کو جواب طلب

وکلاء کے کلرکوں کی ریلیف فنڈ کے حصول کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے 21 مئی کو ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کے کلرکوں کی کرونا ریلیف فنڈ کے حصول کے لئے دائر درخواست پر صوبائی حکومت ودیگر فریقین سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیاہے،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کلرک بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شعبہ جات متاثر ہوئے، حکومت نے وکلاء کو کرونا ریلیف فنڈ سے رقم جاری کردی، وکلاء کے ساتھ ڈیوٹی دینے کی وجہ سے کلرکوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، وکلاء کے کلرکوں کو بھی کرونا ریلیف فنڈ سے امداد دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

علاقائی -