ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کاچودھری برادران کی درخواست پر سماعت سے انکار

ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کاچودھری برادران کی درخواست پر سماعت سے انکار

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف دائردرخواست پر نئے تشکیل دیئے گئے دو رکنی بنچ نے بھی چودھری برادران کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی، مسٹرجسٹس سید شہباز رضوی اورمسٹر جسٹس اسجد جاوید گرال نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں۔فاضل بنچ کے رکن مسٹرجسٹس اسجد جاوید گرال کی جانب سے درخواست پرسماعت سے معذرت کی گئی ہے،معلوم ہواہے کہ جسٹس اسجد جاوید گرال کے چودھری برادران سے خاندانی تعلقات ہیں جس کی بنا پر انہوں نے سماعت سے معذرت کی ہے۔

سماعت انکار

مزید :

علاقائی -