شعیب اخترنے پی سی بی کے وکیل کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا
لاہور(نامہ نگار)سابق کرکٹرشعیب اختر نے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے تفضل رضوی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا،سلمان ابوذر نیازی ایڈووکیٹ نے شعیب اختر کی طرف سے تفضل رضوی ایڈووکیٹ کو 5 صفحات پر مشتمل قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیاہے،جس میں کہاگیاہے کہ جھوٹے الزام لگا کر شعیب اختر کی توہین کی گئی،اس پر پی سی بی وکیل معافی مانگیں، تفضل رضوی کے بھجوائے گئے لیگل نوٹس کے جواب میں کہاگیاہے کہ تفضل رضوی کا قانونی نوٹس شعیب اختر کو آئین کے تحت آزادی اظہار کے حق کے منافی ہے، تفضل رضوی نے انٹرنیٹ کے لنکس کو بنیاد بنا کر شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا، قانونی نوٹس میں دیئے گئے انٹرنیٹ لنکس ہتک عزت آرڈیننس کے زمرے میں نہیں آتے، تفضل رضوی کے قانونی نوٹس میں لگائے تمام الزامات جھوٹے ہیں، 100 ملین روپے ہرجانے کی رقم بار ہسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کرکے تفضل رضوی نے بار ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، دو فریقوں کے معاملے میں بار ایسوسی ایشن کو ملوث نہیں کیا جا سکتا، شعیب اختر نے پی سی بی ہی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دیانتداری اور غیر جانبداری سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
جواب دیدیا