وکلاء کو آسان شرائط پر قرض فراہمی کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

وکلاء کو آسان شرائط پر قرض فراہمی کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے وکلاء کو آسان شرائط پر قرضے دینے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی جبکہ عدالت نے درخواست گزار رشدہ لودھی کی تیاری کے لئے مہلت کی استدعا بھی مسترد کر دی،دوران سماعت فاضل جج نے درخواست گزار وکیل رشدہ لودھی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بتائیں کیا عدالت حکومت کو قانون سازی کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟چیف جسٹس نے درخواست گزار رسے مزیداستفسار کیا کہ کیا آپ نے درخواست تیاری کرکے دائر نہیں کی یا صرف میڈیا پر بیان بازی کے لئے دائر کی ہے؟درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں سٹیٹ بینک،وفاقی حکومت،صوبائی حکومت اور وزارت خزانہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وکلاء کو 3 سال کی آسان اقساط پر قرضے دئیے جائیں۔

قرض فراہمی

مزید :

علاقائی -