ہا ئی کورٹ نے نجی میڈیکل کا لجوں میں طلبہ کے داخلوں کیلئے 20مئی حتمی تاریخ مقرر کر دی

ہا ئی کورٹ نے نجی میڈیکل کا لجوں میں طلبہ کے داخلوں کیلئے 20مئی حتمی تاریخ ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں طلباکے داخلوں کے لئے 20مئی کی حتمی تاریخ مقررکردی، فاضل جج نے قراردیا کہ 20 مئی کے بعد پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں کسی طالب علم کا داخلہ نہیں ہوگا،عدالت نے مزید طلبہ کے فریق بننے کی 35 سے زائد متفرق درخواستیں بھی نمٹادی ہیں جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی متفرق درخواست خارج کردی ہے، فاضل جج نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران مزید ہدایت کی کہ اہل طلبہ حتمی تاریخ سے قبل اپنے فیسوں سمیت تمام واجبات میڈیکل کالجز کوکلیئر کریں،پرائیویٹ میڈیکل کالج فیسوں کی وصولی کے بعد داخلوں کو حتمی شکل دیں،عدالت نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی فیس وصولی کے بعد یو ایچ ایس داخلوں کے متعلق حتمی فہرست مرتب کرے،فاضل جج نے کہا کہ طلبا کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواستوں پرعلیحدہ علیحدہ وکلاء کو تفصیل سے سناہے،جس کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کیا گیاہے،اس کیس مزید سماعت18مئی کو ہوگی،عدالت میں طلبہ نے یو ایچ ایس کی 19فروری 2020ء کی داخلہ پالیسی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے۔

حتمی تاریخ

مزید :

علاقائی -