ملائیشیا،زائد المعیاد ویزہ پر300 پاکستانی گرفتار،متعد کورونا انفیکشن کا شکار

ملائیشیا،زائد المعیاد ویزہ پر300 پاکستانی گرفتار،متعد کورونا انفیکشن کا شکار

  

کولالمپور (آن لائن) ملائیشیا میں 300 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کئی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کورونا آپریشن کے دوران 300 سے زائد پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار پاکستانیوں میں زائدالمیعاد ویزہ،رہائشی اور ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔

زیادہ تر گرفتاریاں کولالمپور میں مینارہ سٹی،جلان مسجد انڈیا اور سمپک رنگام میں ہوئیں جبکہ ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معاملے پر مکمل خاموشی ہے۔تاہم وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے معاملے کی پیروی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں آپریشن موومنٹ کنٹرول کے تحت ملائیشین پولیس، محکمہ امیگریشن اور فوج نے کوالالمپور میں مختلف مقامات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے بعد تمام عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا جبکہ زیرحراست پاکستانی شہروں میں غیرقانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد میں سے چند کورونا وائرس کا شکار ہے۔

ملائیشیا گرفتاریاں

مزید :

علاقائی -