سی ٹی او سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے وفد کی ملاقات
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی پرنسپل عائشہ ضیغم اور سٹوڈنٹس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور ڈائریکٹر ایجوکیٹرز سکول سسٹم ایاز علی خان نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل عائشہ ضیغم اور ڈائریکٹر ایجوکیٹرز ایاز علی خاں نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کورونا کے خلاف محاز پر فرنٹ لائن پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹرز کی طرح فورسز کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔
سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام طبقات قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کورونا کی اس جنگ میں ہم سب کو متحد ہو کر چلنا ہو گا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات سے بچاو پر سٹوڈنٹس کا پولیس کی خدمات کو سراہنا قابل دید ہے۔ سٹوڈنٹس کے اس جذبے سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا۔ ملاقات کے اختتام میں پرنسپل عائشہ ضیغم نے کیمسٹری کے سٹوڈنٹس کے تیار کردہ ہینڈ سینی ٹائزر بھی لاہور پولیس کے لئے بطور تحفہ پیش کئے۔