شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، چوہنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، چوہنگ میں ڈاکوؤں کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ چوہنگ میں مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر فصیل نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیاگیا۔ 4 ڈاکو ماڈل ٹاؤن میں ظہیر نامی شہری کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر 10 تولے سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ٹاؤن شپ میں 3 ڈاکو فراست کی گاڑی میں پانی ڈالنے کے بہانے گھر کے اندر داخل ہوگئے اور 12 تولے سوناجب کہ 2 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے ابرار کے گھر گھس کر2لاکھ90ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔وحدت کالونی میں ڈاکووں نے وسیم کے گھر سے 1لاک60ہزار کی نقدی و دیگر سامان،شادمان میں سلطان کے گھر سے 2لاکھ دیگر سامان۔مستی گیٹ میں فیصل سے 55 ہزاردیگر سامان۔جوہر ٹاون میں سلیمان سے20ہزار۔ نولکھا میں زبیر سے15ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔ستوکتلہ،ساندہ سے گاڑیاں، ٹاؤن شپ،شالیمار، راوی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -