فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 16 جون تک ملتوی

    فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 16 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااوروفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی، گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث درخواست پر پیش رفت نہیں ہوسکی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔،ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، یہ درخواست مقامی وکیل رانا نعمان اور مدثر چودھری ایڈوکیٹس نے دائر کررکھی ہے۔

،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی،پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -