جزوی لاک ڈاؤن،خلاف ورزی پرابتک2208مقدمات درج 

جزوی لاک ڈاؤن،خلاف ورزی پرابتک2208مقدمات درج 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سمارٹ لاک ڈاؤن کے  50 دن میں شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پرابتک02 لاکھ30ہزار471 افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ19ہزار119 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4453شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنیوالی چھوٹی بڑی02 لاکھ07 ہزار563 وہیکلزکوچیک کیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والی8046موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2208مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -