وفاقی کابینہ، 12وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف، وزیراعظم کا سخت نوٹس، مزید وزارتوں سے 7روز میں اعداد و شمار طلب انتخابی اصلاحات رپورٹ منظور، سیاسی جماعتوں یس مشاورت کا فیصلہ

وفاقی کابینہ، 12وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف، وزیراعظم کا سخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر پیش کی گئی رپورٹ کی منظوری دیدی،انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی، رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں 12 وزارتوں میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کا انکشاف ہوا،جس پروزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا،وزیراعظم نے رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں سے ایک ہفتے میں تعیناتیوں سے متعلق رپورٹ، مزید وزارتوں سے بھی اعداو شمار طلب کر لئے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، اپوزیشن نے ریکو زیشن دی اور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،حکومت کو اس وقت کورونا کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے،آئینی ترمیم کیلئے کسی بھی پارٹی کے پاس تعداد ہوئی تو ضرور ہو جائیگی۔ منگل کو وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا 7نکاتی تھا،کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحا ت تجاویز پیش کی گئیں،39تجاویز اعظم سواتی نے پیش کیں،وزیراعظم عمران خان نے تجاویز کو سراہا۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا پی ٹی آئی واحد سیاسی حکومت ہے جو انتخابی عمل اور نتائج کو مکمل شفاف بنانا چاہتی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کپاس کی امدادی قیمت کے تعین کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ نیشنل کمیشن برائے سٹیٹس آف وومن کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ نے ادارہ برائے شماریات اور مختلف محکموں میں اہم تعیناتیوں کی منظوری دی۔ مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کیلئے متعلقہ قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا 12وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں،وزیراعظم نے رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مزید وزارتوں سے بھی اعدادو شمار طلب کر لیے انہوں نے کہاکہ تمام وزارتوں سے ایک ہفتے میں تعیناتیوں سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،ہر ایک فرد کو قومی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے اپنا کردار اد اکرنا ہے۔ سماجی فاصلوں کو یقینی بنا کر کورونا وباء سے بچا جا سکتا ہے۔کورونا وباء کا خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا، ہمیں ایک دوسرے کو بچانا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 95ارب تقسیم کیے جا چکے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے تمام ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ 1952 کے اطلاق کی منظوری دیدی ہے، یہ منظوری 6 ماہ کیلئے دی گئی ہے۔ کابینہ نے پاکستا ن بیورو آف شماریات میں ممبر نیشنل اکاؤنٹس اور ممبر مردم شماری کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے معاملات میں بے قاعدگیوں کی درستی کیلئے آڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔شبلی فراز کے مطابق سرکاری اداروں میں بہترین افرادی قوت لانے کیلئے ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی سینئر لیول پر بھرتیوں کے حوالے سے ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔شبلی فراز ے بتایا وزیراعظم نے کپاس کی امدادی قیمت سے متعلق مشاورت پر زور دیا،کپاس کی امدادی قیمت کے تعین کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے زور دیا کہ ٹائم لائن کے ساتھ چیزوں کو آگے لے کر چلنا ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،ہر ایک فرد کو قومی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے اپنا کردار اد اکرنا ہے،سماجی فاصلوں کو یقینی بنا کر کورونا وباء سے بچا جا سکتا ہے،وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے خودریکوزیشن دی اوراسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی،آئینی ترمیم کے لیے کسی بھی پارٹی کے پاس تعداد ہوئی تو ضرور ہو جائے گی،حکومت کو اس وقت کورونا کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے،کورونا وباء کا خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا، ہمیں ایک دوسرے کو بچانا ہے،ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 95ارب تقسیم کیے جا چکے ہیں۔پی ٹی آئی واحد سیاسی حکومت ہے جو انتخابی عمل اور نتائج کو مکمل شفاف بنانا چاہتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت ملک میں کوروناکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات پر رپورٹ پیش کی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت پارلیمانی امور، وزیر قانون سے مل کر انتخابی اصلاحات کے دوسرے مرحلے پر کام کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا وائرس پرقابو پانے کیلئے حکومت کے اقدامات اور معیشت پراس کے اثرات کم کرنے کاجائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -