شہباز شریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر

شہباز شریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر

  

لندن (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار کے مضمون سے ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچا، ڈیلی میل نے صحافتی اصولوں کی پاسداری نہیں کی،کیس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں۔شہبازشریف کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اخبار کو مزید متنازعہ رپورٹ کی اشاعت سے روک دیا جائے۔مقدمہ میں ہرجانے کا تعین ابھی نہیں کیا گیا،مقدمے کیلئے شہبا زشریف کی جانب سے 10 ہزار 528 پاؤنڈ فیس ادا کی گئی۔دوسری جانب شہبازشریف کے خلاف مضمون لکھنے والے صحافی ڈیوڈ روز سے جب اس متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔

شہبازشریف/دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -