عثمان بزدار آج چینی انکوائری کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

عثمان بزدار آج چینی انکوائری کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار (آج) بدھ کو چینی انکوائری کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق چینی انکوائری کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی سبسڈی پر سوالات کرنا چاہتا ہے، کمیشن نے انہیں چینی کی15 ملوں کو تقریباً 3ارب روپے کی دی جانے والی سبسڈی پرطلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اسلام آباد میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ چینی انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ وہ چاہیں تو ویڈیو لنک پر بھی اپنا بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -