کشمیر ی پاکستان کیساتھ الحق چاہیں تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی: مہاتما گاندھی

      کشمیر ی پاکستان کیساتھ الحق چاہیں تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی: ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت لاکھ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا رہے لیکن مہاتما گاندھی کا 1947ء میں دیا گیا ایک بیان ہی اس کے سارے دعوؤں پر پانی پھیرنے کیلئے کافی ہے۔بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے کشمیر سے متعلق بیان کی 73 سال پرانی ایک آڈیو کِلپ منظر عام پر آئی ہے جس نے کشمیر کے بھارت کے اٹوٹ انگ ہونے کے دعوؤں کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔مہاتما گاندھی کا یہ آڈیو کلپ ا کتو بر1947ء کا بتایا جاتا ہے جس میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں کشمیر کو جبر کے ذریعے بھارت یا پاکستان میں شامل کرنے کی مخالفت کی،اور فیصلہ کشمیریوں پر چھوڑ دینے پر زور دیا۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کشمیری پاکستان کیساتھ جانا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔

مہاتما گاندھی

مزید :

صفحہ اول -