روس کے ہسپتال میں آتشزدگی، وینٹی لیٹر پر موجود 5 کورونا مریض ہلاک

روس کے ہسپتال میں آتشزدگی، وینٹی لیٹر پر موجود 5 کورونا مریض ہلاک

  

پیٹرز برگ(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں وینٹی لیٹر پر موجود 5 کورونا مریض ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سینٹ جارجہسپتال کی چھٹی منزل پر کورونا مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آگ لگی۔آتشزدگی کے نتیجے میں وینٹی لیٹرز پر موجود 5 کورونا مریض ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ وینٹی لیٹرز میں فالٹ کی وجہ سے لگی جس کے باعث زہریلے مادے کے اخراج سے مریضوں کی موت ہوئی۔دوسری جانبہسپتال نے بھی واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک ایونٹا ایم ماڈل کے وینٹی لیٹرز کا استعمال روک دیا ہے جبکہ روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روس

مزید :

صفحہ اول -