امتخانات کاخاتمہ تعلیمی معیار پر برے اثرات ڈالے گا،چیئرمین ایچ ای سی

امتخانات کاخاتمہ تعلیمی معیار پر برے اثرات ڈالے گا،چیئرمین ایچ ای سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)طارق بنوری نے کہاہے کہ امتحانات کا مقصد طلبہ کو اُن کی کارکردگی کا صلہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنی زندگی میں کامیاب رہیں،امتخانات اور طلبہ کو پرکھنے کے تمام دیگر طریقے تدریسی عمل کا لازمی جزو ہیں جبکہ امتخانات کے خاتمے کی کوئی بھی کوشش تعلیمی معیار اور طلبہ کی کامیابی پر شدید اثرات ڈالے گی۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے تمام سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز سے آن لائن اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا کہ آیا جامعات کے طلبہ کو بغیر امتخان کے ترقی دے دینی چاہئے۔طارق بنوری نے کہا کہ ”صرف جعلی ڈگریوں کی فیکٹریاں ہی بغیر پرکھے ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعات ایک ہفتے کے اندر امتحانات اور داخلہ جات سے متعلق اپنی پالیسی کا اعلان کریں گی، تعلیمی کیلنڈر کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔وہ طلبہ جو فارغ التحصیل ہونے جا رہے ہیں ان کے خصوصی مسائل کو حل کیا جائے گا۔
چیئرمین ایچ ای سی

مزید :

صفحہ اول -