یونیسیف نے مزید 1ارب 60کروڑ ڈالر فنڈز کی اپیل کرد ی

    یونیسیف نے مزید 1ارب 60کروڑ ڈالر فنڈز کی اپیل کرد ی

  

نیویارک(شِنہوا)یونیسیف نے کرونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثرہ بچوں کے لئے اپنی انسانی مدد کیلئے 1ارب 60 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔ مارچ کے اختتام میں اسی طرح کی ایک اپیل میں 65 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی درخواست کی گئی تھی۔یونیسف نے کہا کہ یہ اضافہ اس بیماری کے تباہ کن معاشرتی نتائج اور خاندانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔ کورونا وباء کا پھیلا ؤاپنے 5 ویں مہینے میں داخل ہورہا ہے، سامان کی فراہمی اور دیکھ بھال کے اخراجات میں ڈرامائی اضافہ ہو رہا ہے۔یونیسف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا کہ وبائی بیماری صحت کا بحران ہے جو تیزی سے بچوں کے حقوق کا بحران بنتا جارہا ہے۔ سکول بند ہیں، والدین ملازمتوں سے محروم ہیں اور خاندانوں میں پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔جیسے ہی ہم اس بات کا تصور کرنا شروع کرینگے کہ نوول کرونا وائرس کے بعد کی دنیا کیسی ہو گی تو یہ فنڈز ہمیں بحران کا جواب دینے اس کے بعد کی صورتحال سے نکلنے اور بچوں کو اس کے خوفناک اثرات سے بچانے میں مدد فراہم کریں گے۔صحت کی دیکھ بھال اور معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات جیسی ضروری خدمات تک رسائی پر سینکڑوں لاکھوں بچوں کے لئے پہلے ہی سمجھوتہ کیا گیا ہے جس سے بچوں کی اموات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا محدود نقل و حرکت، اسکولوں کی بندشوں اور اس کے نتیجے میں الگ تھلگ رہنے کے ذہنی صحت اور نفسیاتی اثرات خاص طور پر کمزور بچوں کے لئے دبا ء کی پہلے سے زیادہ شدت کا امکان ہے۔

یونیسیف

مزید :

صفحہ اول -