مودی سرکار اور آر ایس ایس بھارتی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے؛فیاض الحسن چوہان

مودی سرکار اور آر ایس ایس بھارتی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے؛فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے مہاتما گاندھی اور نریندر مودی کے خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیاض الحسن چوہان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں مہاتماگاندھی کشمیر سے متعلق گفتگو کررہے ہیں،اسی آڈیو کی تناظر میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کشمیر کے بھارت سے زبردستی الحاق کی کھلے عام مخالفت جبکہ ان کے حق خود ارادیت کی مکمل تائید کی۔مہاتما گاندھی نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان یا یونین کے ساتھ رہنے کے فیصلے کی آزادی ہونی چاہئے،مگر موجودہ حالات میں کشمیریوں کے حوالے سے مہاتما گاندھی اور نریندر مودی کے خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ آج مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و استبداد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،اترپردیش میں مودی کے آلہ کار یوگی ادیتیاناتھ نے مسلمان دشمنی کی انتہا کر دی ہے،اتر پردیش کی پولیس زبردستی مسلمان خوانچہ فروشوں کی روزی بند کر رہی ہے اوروہاں کی انتہا پسند سرکار لوگوں کو مسلمانوں سے خرید و فروخت نہ کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -