کورونا سے متعلق غلط معلومات والی ٹویٹس کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے گی، ٹوئٹر انتظامیہ

  کورونا سے متعلق غلط معلومات والی ٹویٹس کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے گی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق غلط معلومات والی ٹویٹس کے خلاف زیادہ مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کہا گیا کہ جن ٹویٹس کی وجہ سے صارفین کے طور پر عام لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہو، وہ ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ جن ٹویٹس میں مقابلتا کم خطرناک باتیں کہی گئی ہوں گی اور جن کے ذرائع مشکوک ہوں گے، ان کی بھی تخصیص کر دی جائے گی۔ ٹوئٹر نے فیس بک پر اپنے ایک اعلان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے متعلق خطرناک دعووں والی ٹویٹس ڈیلیٹ کر دینے کی پالیسی پر پہلے ہی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ایسی ٹویٹس کرنے والے صارفین کو تنبیہ بھی کی جاتی ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ

مزید :

صفحہ اول -