کورونا کیخلاف جنگ میں شاید ویکسین کبھی تیار نہ ہوسکے،بورس جانسن

    کورونا کیخلاف جنگ میں شاید ویکسین کبھی تیار نہ ہوسکے،بورس جانسن

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سب سے بُرا منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے شاید اس کی ویکسین کبھی تیار نہ ہوسکے، لہٰذا ہمیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانی ہوگی۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری میں مزید ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی ویکسین نہ بناسکیں۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں سلسلہ وار نرمی کا منصوبہ بتاتے ہوئے بورس جانسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ وبا ء کی بدترین صورتحال یہ ہوسکتی ہے کہ شاید ہمارے پاس کورونا کی ویکسین کبھی موجود نہ ہو۔ کووڈ 19 کے دوسرے مرحلے میں خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں کورونا ویکسین پر ہونیوالی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور کورونا کے علاج کیلئے ایک سال سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ویکسین یادواؤں کے ذریعے باقاعدہ علاج ہی کورونا کا طویل المدتی حل ہے۔ کورونا وائرس کیخلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا، برطا نیہ کو کورونا وبا کے سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے اور جس طرح کے چیلنجز کا آج برطانیہ کو سامنا ہے اس طرح کا کبھی نہیں رہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین کی تیاری کیلئے برطانیہ نے اپنے پروگرام کو مزید آگے بڑھایا ہے۔برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کورونا کی ویکسین کی تیاری کیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔

بورس جانسن

مزید :

صفحہ اول -