صوبائی محاصل اور ٹیکسوں کے امور طے کرنے کیلئے 10 واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل

صوبائی محاصل اور ٹیکسوں کے امور طے کرنے کیلئے 10 واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی نے دسواں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا ہے جو صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہوں گے جب کہ مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ دسویں این ایف سی کے چیئرمین ہوں گے۔ پنجاب سے طارق باجوہ، سندھ سے ڈاکٹر اسد سعید، کے پی سے مشرف رسول اور بلوچستان سے جاوید جبار کو کمیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیشنل فنانس کمیشن کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے۔ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کے لئے بھی وسائل کے امور بھی طے کرے گا۔ وفاق اور صوبوں میں مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ذمہ داری ایک آئینی ادارے، نیشنل فنانس کمیشن کے سپرد ہوتی ہے۔ آئین کے تحت ہر پانچ سال بعد اس ادارے کو نیا فارمولا وضع کرنا ہوتا ہے۔

کمیشن تشکیل

مزید :

صفحہ اول -