کوروناویکسین،چین اور ایران پر امریکی ڈیٹا ہیک کرنے کا شبہ

  کوروناویکسین،چین اور ایران پر امریکی ڈیٹا ہیک کرنے کا شبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی سمیت امریکی انٹیلی جنس اداروں کو شبہ ہے کہ چین اور ایران کورونا وائرس کے علا ج اور روک تھام کیلئے امریکہ میں ویکسین اور ادویات کی تیاری کے ڈیٹا کو مکمل طور پر ہیک کر چکے ہیں یا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امریکی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی اداہ (ایف بی آئی) سائبر سکیورٹی ماہرین اور انٹیلی جنس کمیونٹی اس سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں۔ تاہم امریکی حکومت کی طرف سے باقاعدہ الزامات چند روز تک سا منے آنے کے امکان ہیں۔ چینی حکومت نے پہلے ہی ان کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ ویکسین کی تیاری میں چین کا کردار سرفہرست ہے۔ نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل سمیت امریکی میڈیا کے ذر یعے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ اگرچہ امریکی حکومت نجی اداروں کے تعاون سے کورونا وائرس کی ویکسین اور علا ج کی ادویات تیار کر رہی ہے لیکن یہ سارا ڈیٹا اور معلومات ہیک کرنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ مبینہ طور پر زیادہ تر ہیکرز کا تعلق چینی حکومت سے ہے اور کچھ کا تعلق ایر ا نی حکام سے بھی ہو سکتا ہے۔
امریکہ شبہ

مزید :

صفحہ اول -