شاہ محمودکو سینیٹ اجلاس سے متعلق میرے بیان پر غلط فہمی ہوئی،سلیم مانڈوی

  شاہ محمودکو سینیٹ اجلاس سے متعلق میرے بیان پر غلط فہمی ہوئی،سلیم مانڈوی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے میرے بیان کو غلط انداز میں بیان کیا۔ میں نے کہا تھا کہ اجلاس ارکان اور عملے کے ٹیسٹ بعد ہونا چاہئے، امید ہے وزیر خارجہ اپنا بیان واپس لیں گے۔منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر حیرت زدہ اور مایوس ہوں،انہوں نے میرے بیان کو غلط انداز میں بیان کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے متعلق میرا بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اجلاس ارکان اور عملے کے ٹیسٹ بعد ہونا چاہئے، امید ہے وزیر خارجہ اپنا بیان واپس لے لیں گے۔

غلط فہمی

مزید :

صفحہ اول -