ارکان اسمبلی کو وائرولوجی ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلائی جائے، فواد

        ارکان اسمبلی کو وائرولوجی ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلائی جائے، فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے اسمبلی اجلاس بلانے پر پھر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے بتایا کہ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟۔ کورونا پھیل کیوں رہا ہے؟ ریسرچ کس سٹیج پر ہے؟ دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹیوں نے کورونا کی ساخت پر سٹڈی کی، ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے، اللہ اللہ خیر صلا۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -