کورونا کیخلاف جنگ میں امریکی تعاون قابل تحسین، شہبازشریف

کورونا کیخلاف جنگ میں امریکی تعاون قابل تحسین، شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز کی جانب سے گزشتہ روز موصول ہونے والے خط کا جوابی خط بھیجا ہے۔ شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ماہ رمضان کی مبارکباد پر آپ کا مشکورہوں۔ رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں آپ کے قابل قدر کردار کو سراہتے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون قابل تحسین ہے۔ہم امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں۔کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں ہونے والی اموات پر شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی وبا سے امریکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔امید ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا سے جلد نجات مل سکے گی۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -