سپیکر قومی اسمبلی کی حتمی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آگئی

  سپیکر قومی اسمبلی کی حتمی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آگئی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوہفتے کی جنگ کے بعد کورونا وائرس کوشکست دیدی، حتمی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آگئی، کامیاب علاج کے بعد ہسپتا ل سے گھر منتقل ہوگئے اور قوم سے جلد صحتیابی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم تقریبا ً ایک ہفتہ قبل حالت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہسپتال کے ایگزیکٹیو وارڈ میں منتقل کیاگیا جہاں ایک ہفتہ تک ان کا علاج جاری رہا۔منگل کو حالت سنبھلنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق ا ن کے خاندان کے بعض افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ادھر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔ادھر سپیکرقومی اسمبلی کے ترجمان چوہدری محمدرضوان نے بھی تصدیق کردی اور کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہسپتال سے اسپیکر ہاوس منتقل کر دیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -