بھارتی مسلمان رائٹر جاوید اختر نے اذان کو آرام میں خلل قرار دیدیا

  بھارتی مسلمان رائٹر جاوید اختر نے اذان کو آرام میں خلل قرار دیدیا

  

ممبئی(آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور رائٹر جاوید اختر نے اسلامی تعلیمات کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس رائٹر کو اذان کی آواز سے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں‘ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ”50 برسوں سے بھارت میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان حرام تھی، لیکن پھر اسے حلال قرار دیدیا گیا، اور اب اس کا کوئی اختتام نہیں ہے”۔جاوید اختر نے مزید کہا کہ لیکن اس کا کوئی اختتام ہونا چاہیے، اذان ٹھیک ہے مگرلاؤڈ اسپیکر پر دینے سے بہت سے لوگوں کے آرام میں خلل کا باعث بنتی ہے، مجھے امید ہے کہ کم از کم اس بار تو وہ لوگ یہ خود یہ کریں گے۔

جاوید اختر

مزید :

صفحہ اول -