جون، جولائی میں کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ،نئی حکمت عملی بنا نا ہوگی، اسد عمر

جون، جولائی میں کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ،نئی حکمت عملی بنا نا ہوگی، اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وائرس کے عدم پھیلا کو یقینی بنانے کیلئے تمام صوبوں کو طے شدہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات کی ہے کہ وہ کوروناکے عدم پھیلا کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور صحت عملے کی تربیت کے عمل کو مزید فعال بنائے، این سی او سی کے پلیٹ فارم پر 9مئی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کورونا کے عدم پھیلا ؤسے متعلق حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد ڈرافٹ تیار کر کے این سی او سی کو پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں نئی حکمت عملی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔کیونکہ 9مئی کے بعد صحت کے نظام بالخصوص ہسپتالوں اور انتظامیہ پر بوجہ بڑھ رہا ہے۔ کورونا وائرس کیسز کی شرح جون اور جولائی میں بتدریج بڑھنے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزارت صحت وی کیئر مہم شروع کرنے جا رہی ہے اس کیلئے گائیڈلائین کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے جو جلد صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نرسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کو 13لاکھ مزید نرسوں کی ضرورت ہے، ملک بھر میں 87 ہزار رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں، نرسنگ کے حوالہ سے قانون پر کام کر رہے ہیں جو آخری مراحل میں ہے۔ 12مئی کو پوری دنیا میں نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، نرسز اور مڈ وائف صحت کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نرسز دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 کو نرسوں اور مڈ وائف کا عالمی سال قرار دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کو صحت کی کوریج حاصل کرنے کیلئے 90لاکھ مزید نرسز اور دائیوں کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے نرسنگ کے پیشہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ حکومت نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم خزاں میں پمز کالج آف نرسنگ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جہاں 25 نرسوں کے پہلے بیج میں پمز کے ہی سکول آف نرسنگ سے بنیادی نرسنگ کوالیفائی کرنے والے طالب علموں کو پبلک ہیلتھ کے ایک سالہ پوسٹ بیسک کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -