مشیر خزانہ سے علی زیدی کی ملاقات، جاری منصوبوں کیلئے حمایت کی یقینی دہانی

  مشیر خزانہ سے علی زیدی کی ملاقات، جاری منصوبوں کیلئے حمایت کی یقینی دہانی

  

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ملاقات کی جس میں وزارت بحری امور میں جاری منصوبوں کے لئے وزارت کی مالی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے آئی ایم اوکونسل برائے میری ٹائمز کے مقابلہ کے لئے وزارت کے مالی تقاضوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم او انتخابات دسمبر 2021 میں ہوں گے،اس عمل کے مالی مضمرات پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔مشیر خزانہ نے علی زیدی کو ان کے جاری منصوبوں کے لئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ وزارت مالی سال کے لئے پہلے سے مختص کردہ بجٹ کی حد میں تمام ضروریات کو پورا کر سکے گی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -