کوئٹہ، چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

  کوئٹہ، چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

  

کوئٹہ،نوکنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے 800 اور ایف سی تفتان رائفلز نوکنڈی کی جانب سے 200 غریب مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان تفتان رائفلز نوکنڈی کمانڈنٹ کرنل عبدا لمجید کی سربراہی میں نوکنڈی شہر کے تمام علاقوں سمیت، مضافاتی علاقوں, ہما کلی،مشکیچاہ،دوربن چاہ، اورتمام چھوٹے بڑے گاؤں میں تمام ضرورتمندوں،غریب، دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز مستحق افراد کے گھر گھر جاکر لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں میں راشن تقسیم کردیا گیا،عوامی حلقوں میں ایف سی بلوچستان اور تفتان رائفلز کی اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔ مستحق افراد کا کہنا تھا ایف سی بلوچستان ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں راشن کا سلسلہ شروع کرنا مستحق افراد کے دیلیز تک پہنچانے پر ایف سی بلوچستان کی یہ اقدام قابل داد ہیں۔

راشن تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -