کورونا وبا سے خسارے کا سامنا پنجاب حکومت نے 135 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روک لیے‘ذرائع

کورونا وبا سے خسارے کا سامنا پنجاب حکومت نے 135 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا سے صوبائی خزانے کو مالی خسارے کا سامنا، پنجاب حکومت نے 135 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روک لیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مزید فنڈز کے اجرا پر پابندی کے بعد موجودہ ترقیاتی بجٹ محکمہ خزانہ کو واپس کر دیا گیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو135 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا سے روک دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے مالی بحران بڑھ گیا ہے اور اسی سلسلے میں رواں مالی سال ختم ہونے سے پہلے ترقیاتی بجٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق صوبائی خزانے میں شارٹ فال کے بعد فنڈز دیگر اخراجات پر استعمال ہوں گے۔
ذرائع

مزید :

صفحہ آخر -