رواں سال سرکاری کمپنی اور اثاثہ جات کی نجکاری نہیں ہو گی،نجکاری ڈویژن

    رواں سال سرکاری کمپنی اور اثاثہ جات کی نجکاری نہیں ہو گی،نجکاری ڈویژن

  

اسلام آباد (این این آئی)نجکاری ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال سرکاری کمپنیوں اور اثاثہ جات کی نجکاری نہیں ہو سکے گی۔ نجکاری ڈویژن نے وزیر اعظم آفس کو نیا نجکاری پروگرام ارسال کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائیزیشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کااجلاس ہوا۔وفاقی سیکرٹری اوروزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں رواں اورآئندہ مالی سال میں نجکاری کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔کورونا کے باعث موجودہ مالی سال کے احداف کچھ حد تک متاثر ہوئے ہیں،وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے متعلقہ ٹرانزیکشنز پر کام جاری رکھا جائے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سنٹراور دیگر کے متعلق نئے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق نجکاری سے متعلق موجودہ صورت حال پر مسودہ پرائم منسٹر آفس بھی روانہ ہوا،آئندہ ہفتہ نجکاری بورڈ کی میٹنگ متوقع ہے۔

نجکاری ڈویژن

مزید :

صفحہ آخر -