پشتون تحفظ موونٹ کے رہنما علی وزیر کورونا وائرس کا شکار

  پشتون تحفظ موونٹ کے رہنما علی وزیر کورونا وائرس کا شکار

  

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی ایم رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موونٹ کے رہنما علی وزیر بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ محسن داوڑنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی ایم کے رہنما اور ہمارے دوست علی وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔محسن داوڑ نے مزید کہا کہ آپ سب سے التجا ہے کہ علی وزیر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

علی وزیر

مزید :

صفحہ آخر -