سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے سرکاری و نجی شبعوں کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت محنت و افرادی قوت کے مطابق مملکت کے سرکاری اداروں میں 21 رمضان سے 8 شوال تک عیدالفطرکی چھٹیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں 29 رمضان سے عید کی چھٹیاں ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔اماراتی ہیومن ریسورسز اتھارٹی کے مطابق 29 رمضان سے 3 شوال تک پبلک سیکٹر میں عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
سعودی عرب