رائیونڈ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

  رائیونڈ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

  

رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ کے علاقہ بستی امین پورہ میں ون ویلروں نے معمولی لڑائی پر غریب محنت کش کے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی،گولی لگنے سے 6بچوں کی ماں جاں بحق،تین رشتہ دار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ غلام شبیرقریشی نے بتایا کہ گھر کے باہر موٹر سائیکلوں پر افضل، مدثر اور اقبال ون ویلنگ کرتے ہوئے شدید ہلڑ بازی کررہے تھے،اور اسی دوران ایک معصوم بچی موٹر سائیکل کی زد میں آکر زخمی ہوگئی،جس پر ان سے تکرار ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،بعد ازاں اہل محلہ نے معاملہ رفع دفع کروادیا لیکن افطاری کے ایک گھنٹہ بعد ملزموں نے مسلح ساتھیوں گھر کا دروازہ توڑکر اندر گھس آئے اور فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں صحن میں بیٹھی رضیہ بی بی کو ایک گولی کمر پر لگی جو اس کو ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرگئی اور وہ ہسپتال جاکر دم توڑ گئی،جبکہ تین افراد غلام شبیر،عمران علی اور رضوان ہاشمی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تمام افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر انڈس ہسپتال لے کرآیا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے رضیہ بی بی کی موت کی تصدیق کردی جبکہ دیگر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی،شدید زخمی رضوان کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، اے ایس پی ڈاکٹر رضا تنویر اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اوربعدازاں لاش کو لاہور بھجوادیا گیا،متوفیہ رضیہ بی بی کے خاوند غلام شبیر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایک ملزم کی گرفتاری میں عمل میں آچکی ہے۔

رائیونڈ /فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -