چودھری شجاعت سے جی ڈی اے کے رہنماء سردار غوث بخش کی ملاقات
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی سردار غوث بخش مہر نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً ملک میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غوث بخش مہر نے چودھری شجاعت حسین کو سندھ کی سیاسی صورتحال، کورونا سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور راشن کی تقسیم جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی ہوئی صورتحال میں ایک نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا، اس وبا سے بچنے کیلئے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پر اکتفا کرنا ہو گا۔
چودھری شجا