قوم کورونا کے بعد ملکی ترقی کیلئے بھرپور محنت کرے،سدرہ نور

قوم کورونا کے بعد ملکی ترقی کیلئے بھرپور محنت کرے،سدرہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وگلوکارہ سدرہ نورنے کہا ہے کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد ملک کی ترقی کے لئے بھرپور محنت کرے۔موجودہ حالات میں میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ پرامید رہنے کے ساتھ محنت سے کام کریں تاکہ ترقی کا پہیہ چلے اورہمارا ملک بحران سے باہرنکلے مگراس کیلئے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کی برائی کے بجائے اسے سمجھاتے ہوئے بہترکام کرنے کی تلقین کریں گے۔سدرہ نورنے کہا کہ ہم لوگ بہت باصلاحیت ہیں مگرہماری تمام ترتوجہ صرف منفی کاموں کی جانب رہتی ہے، جوکہ درست نہیں۔ حکومت اورفوج تواپنا کردارادا کررہی ہے لیکن ہمیں بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سدرہ نورنے کہا کہ بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی، اس کی بڑی وجہ یہاں کام کرنے والے باصلاحیت لوگ ہیں جودن رات اپنے کام سے ایسی شاہکارفلمیں بنا رہے ہیں، جوپاکستانی سینما کوایک نئی سمت میں آگے بڑھا رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -