بھارتی فوج کی پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری پاک فوج کا منہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیری(آن لائن) بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ماہ رمضان میں بھی کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارتی فوج نے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کو سانپ سونگھ گیا۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں، کینٹھی، چتر، بھینسہ گالہ میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج فصل کی کٹائی کے دوران نہتے معصوم شہریوں پر فائر نگ اور گولہ باری کررہی ہے جس سے ان کے قیمتی املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔گزشتہ روز بھی بھارت نے ان سرحدی علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا۔پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو سانپ سونگھ گیا۔
بھارت فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -