سعودی فرما نروا کی جانب سے پنجاب کے 10اضلاع میں امداد ی سامان تقسیم

سعودی فرما نروا کی جانب سے پنجاب کے 10اضلاع میں امداد ی سامان تقسیم

  

لاہور (آئی این پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے پنجاب کے دس اضلاع میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے کی جانب سے رمضان میں امدادی سامان کی تقسیم کی، سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے سامان گورنر پنجاب چوہدری سرور کے سپرد کیا۔امدادی سامان پنجاب کے دس پسماندہ اضلاع میں تقسیم کیاجا رہا ہے، فلاحی ادارے کے نمائند وں نے اضلاع میں گھرگھر جاکرراشن تقسیم کیا، تقسیم کیا جانے والا امدادی پیکیج سولہ کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے پر مشتمل ہے، دس اضلاع کے 22 ہزار گھرانوں میں امداد کی تقسیم مکمل ہو گئی ۔

سعودی بادشاہ

مزید :

صفحہ آخر -