دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کو شوق سے سنا جاتا ہے،عارف لوہار

دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کو شوق سے سنا جاتا ہے،عارف لوہار

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں پاکستانی موسیقی کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے،وہ پاکستانی فنکاروں کا شاندار خیر مقدم کرتے ہیں۔عارف لوہار نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی اور ہم ایک بار پھر اپنے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرسکیں گے۔

مزید :

کلچر -