الیکشن کمیشن نے زیر التواء مقدمات دوبارہ سماعت کیلئے مقررکرنا شروع کر دیئے

  الیکشن کمیشن نے زیر التواء مقدمات دوبارہ سماعت کیلئے مقررکرنا شروع کر دیئے

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے زیر التواء مقدمات کو دوبارہ سے سماعت کے لئے مقرر کرنا شروع کر دیا، عید الفطر کے بعد ان تمام مقدمات کی سماعت باقاعدگی سے شروع کردی جائے گی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات اور کورونا وائرس کی وجہ سیہونیوالے لاک ڈاؤن میں وفاقی حکومت اور چند صوبائی حکومتوں کی جانب سے نرمی کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تقریباً دو ماہ سے التواء میں پڑے مقدمات کو دوبارہ سے مورخہ 2 جون 2020 سماعت کے لئے مقررکرنا شروع کر دیا ہے اور عید الفطر کے بعد ان تمام مقدمات کی سماعت باقاعدگی سے شروع کردی جائے گی۔ان مقدمات میں شامل افراد و فریقین کو بذریعہ نوٹس متعلقہ تاریخوں سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -