نیب انسداد بد عنوانی کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

نیب انسداد بد عنوانی کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم: جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہے، مقدمات کی ٹھوس شواہد اور میرٹ پر مؤثر پیروی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لئے فوکل ادارہ ہے۔نیب کو اصلاحات کے ذریعے فعال اور معتبر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن فری پاکستان پر یقین رکھتا ہے، اسی تناظر میں بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرین کی رقم کی ان کی دہلیز پر واپسی کے لئے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدر آمد کی پالیسی جاری رکھے گا۔عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر ادارے نے عالمی مسابقتی انڈیکس2019کی رپورٹ میں کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہچانا نیب کی اولین ترجیح ہے تاکہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے تمام متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقم قانون کے مطابق جلد واپس کی جا سکے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔
چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -