پاکستان کی ٹاپ ماڈل سوزین خان بھائی سمیت اغوا

پاکستان کی ٹاپ ماڈل سوزین خان بھائی سمیت اغوا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ ماڈل سوزین خان کو بھائی سمیت لاہور کے علاقے اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی سے اغوا کرلیا گیا۔اس بارے میں با وثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر والوں کو شک ہے کہ سوزین خان کو ان کے سابقہ شوہر نے اغوا کیا ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے سوزین کو طلاق دے دی تھی۔سوزین کی شادی کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک نامور شخصیت عاطف سے ہوئی تھی جس نے ڈیڑھ سال بعد سوزین کے طلاق دے۔دونوں کے درمیان بعض معالات پر اختلافات چل رہے تھے اور اسی رنجش کی بنا کل سوزین خان کو بھائی سمیت اغوا کرلیا۔سوزین خان کی والدہ نے معلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

ے کیونکہ اسے جان کا خطرہ ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوزین خان نے چائلڈ سٹار کی حیثیت سے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں تیزی سے نام کمایا۔وہ کئی سال تک خاور ریاض کے ساتھ کام کرتی رہیں جنہوں نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عاطف سے طلاق کے بعد سوزین نے ایک اور شادی بھی کی تھی۔یاد رہے کہ سوزین خان کی دو بڑی بہنیں بھی اداکاری اور گلوکاری سے وابستہ رہیں۔

مزید :

کلچر -