سٹاک مارکیٹ، انڈیکس 319.23پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ، انڈیکس 319.23پوائنٹس بڑھ گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور لاک ڈاون میں نرمی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی ترسیلا ت میں اضافہ ہونے اور سیمنٹ کی فروخت بڑھنے کی توقعات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 319.23پوائنٹس کے اضافے سے33603.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 59.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت42 ارب45کروڑ32لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت13.25فیصد زائد رہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغا ز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ریسپانس سامنے آیا اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈ نگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33628پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں مختصر مدتی سرمایہ کاری کرنیوالوں کی جانب سے شیئرز کی فرو خت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس319.23پوائنٹس کے اضافے سے 33603.02پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 185پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14792.93پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 165.35پوائنٹس کے اضافے سے23831.96پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور17میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 63کھرب 91کروڑ82لاکھ روپے سے بڑھ کر63کھرب43ارب 37کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو22کروڑ45لاکھ 34ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت 2کروڑ62لاکھ 86ہزار شیئرز زائد رہا۔

سٹاک مارکیٹ

کراچی (اکنامک رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 25پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے بڑھ گئے۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر مستحکم رہی اوربرطانوی پاونڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم ک قدر میں اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر25پیسے کے اضافے سے160.05روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے159.50روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت 160 روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے اور قیمت فروخت173روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید196 روپے سے بڑھ کر197روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر199روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.75روپے سے بڑھ کر41.90روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے بڑھ کر42.40 ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے بڑھ کر42.80روپے اور قیمت ٖفروخت43.10روپے سے بڑھ کر43.30روپے ہوگئی۔

ڈالر

کراچی (اکنامک رپورٹر)سونے کی قیمت منگل کو بغیر کسی تبدیلی کے95ہزار 500روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرکے اضافے سے 1704ڈالر ہوگئی،تاہم اس کے برعکس فی تولہ سونے کی قیمت95500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 81875روپے برقرار رہی جبکہ چاندی کی قیمت 823روپے فی تولہ بھی مستحکم رہی۔

سونا چاندی

مزید :

صفحہ آخر -